سپریم کورٹ، نیب ترامیم کیس کی سماعت 30مئی کوہوگی ،بانی پی ٹی آئی ویڈیو لنک پر پیش ہوں گے
اسلام آباد(آن لائن )سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیس کی سماعت 30مئی جمعرات کوسماعت ہوگی ،فریقین کواطلاعاتی نوٹسزجاری کیے جاچکے ہیں۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا ،گزشتہ سماعت پر وفاقی حکومت کے وکیل مخدوم علی خان نے اپیل پر دلائل دئیے تھے ،گزشتہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی ویڈیو لنک کے زریعے پیش ہوئے تھے ،عدالت نے بنی پی ٹی آئی کو آئندہ سماعت پر بھی ویڈیو لنک کیذریعے پیش کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے ،خیبرپختونخواہ کی جانب سے آئیندہ سماعت کو لائیو دکھانے کیلئے درخواست دائر کررکھی ہے۔
رواں ہفتے کے شروع میں پیر کو کے پی کے حکومت کی جانب سے درخواست نیب ترامیم کیس میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سید کوثر علی شاہ نے دائر کی تھی جس میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ عوامی مفاد کے مقدمات کی سماعت بینچ ون سے لائیو اسٹریم کی جاتی ہیں ،نیب ترامیم کیس کی اپیلوں کی سماعت لائیو اسٹریم نہیں کی گئی ،نیب ترامیم کیس کی لائیو اسٹریمنگ نہ ہونا امتیازی سلوک ہے،استدعا ہے نیب ترامیم کیس کی سماعت براہ راست نشر کرنے کا حکم دیا جائے۔نیب ترامیم کیس میں سپریم کورٹ نے عمران خان کوویڈیولنک کے ذریعے طلب کررکھاہے اگلی سماعت پانچ جو ن کوہونی تھی تاہم اب یہ سماعت پانچ جون کی بجائے پہلے کی جارہی ہے اور تیس مئی کوسماعت ہوگی ، پہلی سماعت کے وقت بھی براہ راست سماعت نہیں دکھائی گئی اس لیے اب کے پی کے حکومت نے درخواست دائر کی ہے۔
Comments are closed.