جوہری پروگرام کے سائنسدان اور اس سے منسلک دیگر افراد ہمارے ہیرو ہیں‘بلاول بھٹو
اسلام آباد(آن لائن)پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج ہم قائدِ عوام شہید بھٹو کی لیگیسی کو یاد کرتے ہیں، جنہوں نے پاکستان کو جوہری قوت بنانے کا خواب دیکھا‘شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنے والد کے وژن کو ثابت قدمی سے آگے بڑھایااور1998 میں بطور اپوزیشن لیڈرحکومتِ وقت پر دباوَ ڈالا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف فیصلہ کن جواب دیا جائے‘جوہری پروگرام کے سائنسدان اور اس سے منسلک دیگر افراد ہمارے ہیرو ہیں۔ پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے کے 26 سال مکمل ہونے پر جاری پیغام میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کی ایٹمی قوت بننے کے دن پر تمام پاکستانیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج ہم قائدِ عوام شہید بھٹو کی لیگیسی کو یاد کرتے ہیں، جنہوں نے پاکستان کو جوہری قوت بنانے کا خواب دیکھا‘شہید ذوالفقار علی بھٹونے عالمی دباؤ کے باوجود اپنے خواب کو عملی جامہ پہنانے کیلئے جوہری پروگرام کی غیر متزلزل بنیاد رکھی۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج کے دن ہم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں‘شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنے والد کے وژن کو ثابت قدمی سے آگے بڑھایا‘شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی جدید میزائل ٹیکنالوجی کی فراہمی سمیت پاکستان کے دفاع کے لیے کلیدی خدمات ہیں‘شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے 1998 میں بطور اپوزیشن لیڈر زور دیا تھا کہ بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جائے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے حکومتِ وقت پر دباوَ ڈالا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف فیصلہ کن جواب دیا جائے‘ہمارے سائنسدانوں اور ان تمام لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں، جنہوں نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا‘جوہری پروگرام کے سائنسدان اور اس سے منسلک دیگر افراد ہمارے ہیرو ہیں۔بلاول نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کم از کم جوہری ڈیٹرنس کی قومی پالیسی برقرار رکھنے کے حامی ہے‘ پیپلز پارٹی جوہری پھیلاؤ سمیت ہتھیاروں کی عالمی دوڑ کے خلاف آواز اٹھاتی رہے گی، ہم پرامن بقائے باہمی، مکالمے اور جمہوریت کے اصولوں میں یقین رکھتے ہیں۔آج کے دن ہم اپنی کامیابیوں کا جشن مناتے ہیں اور ایک محفوظ، پرامن اور جمہوری پاکستان کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
Comments are closed.