پوری قوم نے ”یوم تکبیر“ ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا
اسلام آباد ( آن لائن )پوری قوم نے ”یوم تکبیر“ ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا،ملک بھر میں قرآن خوانی اور دعاؤں کا خصوصی اہتمام کیا گیا ۔ملک میں دن کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی اور پاکستان کی سلامتی کی دعاؤں کے ساتھ ہوا علماء کرام نے پاکستان کی ترقی ، سربلندی کیلئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا ۔ علماء کرام کا کہنا تھا کہ 28مئی کا دن پاکستان کی تاریخ میں نہایت اہمیت کا حامل ہے آج پاکستان 1998کے مقابلے میں زیادہ مضبوط اور مستحکم اور طاقت ور ہے ۔علماء کا کہناتھا کہ یوم تکبیر پر پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہے اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ پاکستان کو دنیا کے نقشے پر تاقیامت قائم و دائم رکھے ،آمین
Comments are closed.