28مئی یوم تکبیر پاکستا ن کی تاریخ کا وہ سنہری دن جب ملک دنیا کی ساتویں اور عالمی اسلام کی پہلی ایٹمی قوت بنا

اسلام آباد ( آن لائن )28مئی یوم تکبیر پاکستا ن کی تاریخ کا وہ سنہری دن جب یہ ملک دنیا کی ساتویں اور عالمی اسلام کی پہلی ایٹمی قوت بنا ،پاکستان نے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کا جواب دے کر بھارت کی خطے میں بالا دستی کے خواب کو چکنا چور کر دیا۔26سال قبل 28مئی کو بلوچستان کے دور افتادہ علاقے چاغی کے پہاڑ میں ایک ارتعاش پیدا ہوا اورسنگلا خ پہاڑ سے ریت دھواں بن کر اڑنے لگی۔سطح زمین پر پیدا ہونے والا یہ ارتعاش دراصل پاکستان کے ناقابل تسخیر ہونے کا اعلان تھا جس نے بھارت کے خطے میں بالادست ہونے کے خواب کو چکنا چور کردیا اور پاکستان کی جانب سے کیے جانے والے کامیاب ایٹمی دھماکوں سے خطے میں طاقت کا توازن برقرار ہو گیا ۔ان دھماکوں کیساتھ پاکستان کو دنیا کی ساتویں اور پہلی اسلامی ایٹمی ریاست ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ۔

Comments are closed.