خان آفیشل ایکس ہینڈل سے شیخ مجیب الرحمان کی پروپیگنڈا ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر انکوائری کا فیصلہ

اسلام آباد (آن لائن) ایف آئی اے سائبر وِنگ نے عمران خان آفیشل ایکس ہینڈل سے شیخ مجیب الرحمان کی پروپیگنڈا ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر انکوائری کا فیصلہ کر لیا ہے۔ایف آئی اے عمران خان، بیرسٹر گوہر خان، عمر ایوب اور روٴف حسن سے بات چیت کرے گی اورتعین کرے گی ویڈیو ٹویٹ عمران خان نے خود کیا یا اْنکی اجازت سے کیا گیا‘یہ بھی دیکھا جائے گا کہ پاکستان مخالف پروپیگنڈا کس نے بنایا اور کس نے چلایا‘اگر اکاوٴنٹ ہولڈر کی طرف سے ایسا کیا گیا تو اْنکے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی بصورت دیگر انہیں اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست دینا ہوگی۔باخبر ذرائع کے مطابق 26 مئی کو عمران خان آفیشل ایکس ہینڈل سے شیخ مجیب الرحمان کے نام پر ایک من گھڑت اور پروپیگنڈا ویڈیو ٹویٹ کی گئی،بانی پی ٹی آئی اِس وقت خود اڈیالہ جیل میں قید ہے جبکہ اْنکا آفیشل ہینڈل پروپیگنڈا ویڈیو اپ لوڈ کے لئے استعمال کیا گیا، ذرائع کے مطابق ایف آئی اے سائبر وِنگ پی ٹی آئی کے چار لوگوں سے اِس معاملے پر بات چیت کرے گا، ایف آئی اے کی ٹیم اِس معاملے پر عمران خان، بیرسٹر گوہر خان، عمر ایوب اور روٴف حسن سے بات چیت کرے گی، ایف آئی ٹیم اِس بات کا تعین کرے گی کے ویڈیو ٹویٹ عمران خان نے خود کیا یا اْنکی اجازت سے کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق یہ بھی دیکھا جائے گا کے پاکستان مخالف پروپیگنڈا کس نے بنایا اور کس نے چلایا، اگر اکاوٴنٹ ہولڈر کی طرف سے ایسا کیا گیا تو اْنکے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی، ذرائع کے مطابق اگر ایسا انکی طرف سے نہیں ہوا تو انہیں اپنا ایکس اکاوٴنٹ غیر قانونی طور پر استعمال ہونے پر اپنا ایکس اکاوٴنٹ بند کرنے کے لئے تحریری ایپلیکیشن دینی پڑے گی۔

Comments are closed.