غیر قانونی مسقط جانیوالے تین افرادسمندر میں ڈوب گئے

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان کے ضلع گوادر سے غیرقانونی طور پر مسقط جانے کی کوشش کرنے والے والے 3 افراد کشتی خراب ہونے کی وجہ سے سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔ گوادر کے سمندر میں بھٹکنے والے افراد کی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے، جس میں غیرقانونی طور پر مسقط جانے کی کوشش کے دوران کشتی خراب ہونے سے سمندر میں بھٹکنے والے 20 افراد کو دیکھا جا سکتا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر گوادر نے بتایا کہ کشتی خراب ہونے کی وجہ سے یہ لوگ سمندر بھٹک گئے تھے، اور 20 دنوں سے یہ لوگ سمندر میں بھوکے اور پیاسے رہے، 3 افراد بھوک کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے، جب کہ مقامی ماہی گیروں نے بھٹکے ہوئے افراد کو ریسکیو کیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق کشتی میں 20 افراد سوار تھے اور ان میں سے 5 افراد کی حالت بھوک اور پیاس کی وجہ سے انتہائی خراب ہے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی اور ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ تمام افراد کو اپنی تحویل میں لے کر مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

Comments are closed.