بانی پی ٹی آئی نے آرمڈ فورسز کی تذلیل کے لئے سیل بنا رکھا ہے ،عابد شیر علی
اسلام آباد ( آن لائن) مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے آرمڈ فورسز کی تذلیل کے لئے سیل بنا رکھا ہے ۔ منصوبہ سازی کے تحت ججوں، آرمڈ فورسز اور سیاستدانوں کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے۔ نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر سزا سنا دی گئی دوسری جانب ملک توڑنے کے لئے منظم پروپیگنڈہ کرنے والے کو تمام تر شوائد کے باوجود جیل میں تمام تر سہولیات کے ساتھ ریلیف پر ریلیف دیا جارہا ہے، انصاف کا یہ دوہرا معیار نا قابل قبول ہے ۔ وقت آگیا ہے کہ عمران نیازی اور اس کے حواریوں کو قرار واقع سزا دی جائے اور ملک کو ایسے سازشی عناصر سے تحفظ دیا جائے ۔ پریس کانفرنس سے کرتے ہوے انہوں نے کہا بانی پی ٹی آئی نے جیل سے انٹرویو میں اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کی۔ انہوں نے آرمڈ فورسز کی تذلیل کے لئے ایک سیل بنا رکھا ہے ۔ اور منصوبہ سازی کے تحت ججوں، آرمڈ فورسز اور سیاستدانوں کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قید تنہائی میں رکھے جانے کا گلہ کرنے والے بانی پی ٹی آئی سات کمروں پر مشتمل کمپلیکس میں رہ رہے ہیں۔ جہاں انھیں تمام سہولتیں میسر ہیں۔ سینکڑوں ملاقاتیں کرتے ہیں ۔ پھر بھی ایسی با تیں کرتے ہیں ۔ بانی پی ٹی آئی پاکستان کے تمام اداروں پر الزامات لگا رہے ہیں ۔
بیرونی فنڈنگ کی مدد سے اپنے اداروں کے خلاف پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔ پاکستان میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف کیس عدالت میں لے جانا گناہ سمجھا جاتا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کا ٹویٹر ہینڈ لر مسلسل سیکیورٹی اداروں کے خلاف لکھ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دوہرا معیار انصاف نہیں چل سکتا، نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نا اہل کیا گیا۔ جبکہ بانی پی ٹی آئی کو اعلیٰ ترین عدالت میں گڈ ٹو سی یو کہا گیا ۔ انہوں نے کہااسلام آباد ہائیکورٹ ٹیریان وائٹ کا کیس سننے سے انکاری ہے۔ نواز شریف کے لئے جے آئی ٹی بنی، مانیٹرنگ جج مقرر کیا گیا۔ ریاست مدینہ میں ناجائز بیٹی ہوتی تو ستر کوڑے لگتے ۔ دوسری طرف ریاست مدینہ کی باتیں کرنے والے کی نا جا ئز بیٹی کا کیس تک نہیں سنا جا رہا ۔ انہوں نے کہا سوال کرتے ہوے کہا کہ جیل میں صحافی مہدی حسن کا رابط بانی پی ٹی آئی سے کیسے ممکن ہوا انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے ملک کے خلاف منظم پروپیگنڈے کے لئے پورا نیٹ ورک بنا یا ہوا ہے ۔ اس نیٹ ورک کا ملک کے خلاف جو منصوبہ نا کام ہو جائے تو یہ اس سے لا تعلقی کا اظہا ر کر د یتا ہے ۔ جیل میں دیسی مرغے کھانے اور ایکسر سائز کے علاوہ ہر طرح کی سہولیات سے مستفید ہو کر یہ شخص ملک کا بیڑہ غرق کر نے کے تمام حربے آزما رہا ہے ۔ نواز شریف کو جیل میں کھانا تک نہیں اچھا ملتا تھا جبکہ اس کے لئے خصوصی شیف رکھا گیا گیا ہے ۔ نو مئی کی طرز کا پراپیگنڈہ دہرا نے کی کو ششیں کی جا رہی ہیں ۔ یہ کیس قسم کا انصاف ہے نواز شریف کی بیٹی کو جیل میں انکی آنکھوں کے سامنے ہتھکڑی لگا دی جاتی ہے جبکہ دوسری طرف عمران نیازی کی بیٹی کا کیس تک نہیں لگایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ م نے ڈونلڈ کو سزا ہونے پر کوئی گملہ ٹوٹا ، نہ کسی ادارے پر حملہ ہوا ۔ یہاں سیکیورٹی اداروں کو بھی نہ بخشا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس شخص کا کہنا ہے کہ میں سانس لوں تو باقی بھی لیں ورنہ ملک کا سانس ہی بند ہو جائے ۔ کون سا ایسا مقناطیس لگا ہے اس شخص کے ساتھ کہ اس کو ریلیف پہ ریلیف مل رہا ہے ۔ عدالتوں کی ساکھ اگر یہ رہی تو پھر ملک کے معاملات کبھی بہتری کی طرف نہیں جا سکیں گے ۔ انہوں نے کہا نواز شریف تیسرتی بار پارٹی صدر منتخب ہوے انھیں اللہ نے عزت دی ثاقب نثار کو رسوائی ملی ۔
Comments are closed.