سب سے پہلے سلمان خان نے فلم آفر کی، دیپیکا پڈوکون کا انکشاف

ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے انکشاف کیا کہ انہیں پہلی بار فلم سلمان خان نے آفر کی تھی۔شاہ رخ خان کی فلم اوم شانتی اوم سے بالی وڈ کی دنیا میں قدم رکھنے والی دیپیکا نے کہا کہ جب وہ میٹرک پاس کرچکی تھیں تو ان میں ایکٹنگ کا ٹیلنٹ سب سے پہلے سلمان خان کو دِکھا۔انہوں نے سلمان خان کیساتھ فلم نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس وقت میں نے سلمان خان کو فلم کرنے سے صاف انکار کردیا تھا جس کا دکھ ابھی بھی ہوتا ہے ۔دپیپکا کا کہنا تھا کہ میرے اندر ایکٹنگ کا ٹیلنٹ سب سے پہلے سلمان خان نے نوٹس کیا لیکن مجھے اس وقت لگا کہ میں ایکٹنگ کیرئیر شروع کرنے کے لیے بہت نوجوان ہوں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت میں نے اسکول سے صرف ٹین اسٹینڈرڈ پاس کیا تھا لہذا مجھے لگا کہ میں اس وقت فلموں میں آنے کے لیے ریڈی نہیں ہوں اس لیے میں نے انکار کردیا تھا۔

Comments are closed.