سپریم کورٹ ملک کا سب سے بڑا آئینی ادارہ ہے ،دفتر خارجہ نے کوئی ایڈوائز نہیں دی، ممتاز زہرابلوچ

اسلام آباد ( آن لائن )دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ ملک کا سب سے بڑا آئینی ادارہ ہے ، بیرونی سفارتکاروں کو پاکستان کے اندرونی معاملات پر تبصرہ کرنے میں محتاط رہنا چاہیے، افغان حکام نے بشام حملے کی تحقیقات میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ،پاکستان سمجھتا ہے کہ افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے خطرہ ہے ،4 پاکستانیوں کے امریکہ میں گرفتاری کے معاملے پر دونوں ممالک رابطے میں ہیں،بھارتی سیاستدان مسلسل پاکستان اور مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈا الیکشن جیتنے کے لیے کر رہے ہیں،پاکستان اور ایران کے تعلقات مستحکم تھے اور رہیں گئے ۔ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے اپنی ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں دہشت گرد حملوں کی دھمکیوں کے پیش امریکا کی مقامی اتھارٹیز کے ساتھ رابطے ہے، توقع رکھتے ہیں کہ امریکی حکام پاکستانی کھلاڑیوں اور شہریوں کو سیکیورٹی فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہورہی ہے، بھارت کا جموں کشمیر میں جاری مظالم کو روکنے کی ضرورت ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف چین کا 5 روزہ سرکاری دورہ کریں گے، وزیر اعظم چینی صدر اور دیگر اعلیٰ حکام کی دعوت پر چین کا دورہ کریں گے۔

اپنے دورہ چین کے دوران وزیراعظم دورے کیدوران چینی کمپنیوں سے بھی ملاقات کریں گے، وزیراعظم پاکستان اقتصادی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم چین میں اپنے ہم منصب سے ملاقات کریں گے، پاکستان اور چین کے باہمی تعلق کے حوالے بات چیت کی جائے گی۔ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کے ساتھ اپنے خدشات کا تبادلہ کیا ہے، پاکستان کو افغان سر زمین سے جو خدشات ہیں وہ افغان حکومت کو اگاہ کر دیئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان نے گزشتہ رات کی ملاقات میں پاکستان کو یقین دلایا کہ بشام واقع میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کریں گا، پاکستان سمجھتا ہے کہ افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے برطانوی ہائی کمشنر کو لکھے خط پر دفتر خارجہ کوئی رائے نہیں دیں گی، سپریم کورٹ ملک کا سب سے بڑا آئینی ادارہ ہے، بیرونی سفارتکاروں کو پاکستان کے اندرونی معاملات پر تبصرہ کرنے میں مختاط رہنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ دفتر خارجہ نے سپریم کورٹ کو کسی قسم کا کوئی ایڈوائز نہیں دی، سپریم کورٹ ایک سپریم ارادہ ہے جو پاکستان کے مقامی معاملات کو حل کرسکتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو یوکرین پیس سمٹ کی دعوت موصول ہوئی ہے، پاکستان میں موصول شدہ دعوت پر مشاورت ہو رہی ہے۔پاکستان کے کرکٹ میچ پر امریکا کی مقامی اتھارٹیز کے ساتھ رابطے ہے، توقع رکھتے ہیں کہ امریکی حکام پاکستانی کھلاڑیوں اور شہریوں کو سیکیورٹی فراہم کریں گے۔

Comments are closed.