پی ٹی آئی کے وکلاء کیخلاف خاور مانیکا کوتشدد کا نشانہ بنانے پر درج مقدمے کا معاملہ

اسلام آباد ( آن لائن ) انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے وکلاء کیخلاف خاور مانیکا کوتشدد کا نشانہ بنانے پر درج مقدمے کا معاملہ ،بشری بی بی کے وکیل عثمان ریاض گل نے ضمانت کے لئے عدالت سے رجوع کر لیا ۔عثمان ریاض گل وکلاء چوہدری ظہیر خالد یوسف سردار مصروف کے ہمراہ انسداد دہشتگری عدالت میں پیش ہوئے ۔درخواست ضمانت قبل از گرفتاری انسداد دہشتگری عدالت میں دائر کی گئی درخواست ضمانت پر سماعت انسداد دہشتگری عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی ۔عدالت نے عثمان گل کی عبوری ضمانت منظور کر لی ، 5 ہزار روپے مچلکے جمع کروانے کا حکم ۔نعیم حیدر پنجوتھہ علی اعجاز بٹر زاہد ڈار اور مرزا عاصم بیگ کی عبوری ضمانت گزشتہ روز منظور ہو چکی تھی ۔عدالت نے 12 جون تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی

Comments are closed.