پاکستان کے عالمی سطح پر تنہاہونے کی باتیں کرنیوالے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں‘اسحاق ڈار

اسلام آباد (آن لائن)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کے عالمی سطح پر تنہاہونے کی باتیں کرنیوالے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں‘ینگ ڈاکٹرز کا معاشرے میں کلیدی کردار ہے ۔ ایک انسان کی زندگی بچانا پوری انسانیت بچانے کے مترادف ہے ۔ ڈاکٹروں کو پیشہ وارانہ انداز سے کام کرنا چاہیے ۔ ایچ بی ایس ڈینٹل اینڈ میڈیکل کالج کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں وزیر اعظم شہباز کی خدمات لائق تحسین ہیں ۔ شعبہ صحت کی بہتری کے لئے بھی اہم اقدامات کئے جا رہے ہیں

۔ینگ ڈاکٹرز کا معاشرے میں کلیدی کردار ہے۔ ینگ ڈاکٹرز کو میڈیکل کے شعبے میں جدید رحجانا ت کو اپنا کر خود کو باصلاحیت بنانا چاہیے ۔ ایک انسان کی زندگی بچانا پوری انسانیت کی زندگی بچانا ہے ۔ ڈاکٹروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ پروفیشنل انداز میں کام کریں۔ انکا مریضوں کے ساتھ دوستانہ انداز ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تمام شعبوں میں بہتری کے لئے تیز رفتاری سے کام جاری رکھے ہوئے ہے عالمی سطح پر بھی پاکتسان کو پذیرائی مل رہی ہے‘پاکستان کے عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہونے کی باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ۔ انشااللہ ملک اب ترقی کی منازل طے کرے گا اور ہم اپنا کھویا ہوا و قار بحال کرنے میں کامیاب ہوں گے ۔

Comments are closed.