تمام کیسز ایسے ہی بوگس اور جھوٹے ہیں،ان شاء اللہ سرخرو ہوں گا،عمران خان

راولپنڈی (آن لائن)بانی تحریک انصاف عمران خان سے ان کی قانونی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی ۔وکیل انتظار پنجوتا کے مطابق عمران خان سے سپریم کورٹ نیب کیس کے سلسلے میں ملاقات ہوئی ہے۔عمران خان کو سائفر کیس میں بریت کا بتایا تو انہوں نے کہا کہ تمام کیسز ایسے ہی بوگس اور جھوٹے ہیں اور جھوٹے ہیں اللہ الحق ہے۔ میں تمام کیسز کا سامنا کروں گا اور انشائاللہ سرخرو ہوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر ورکرز کو پھر پیغام دے دیا کہ اپ تمام لوگ مجاہد ہیں آپ جہاد کر رہے ہیں۔آپ حقیقی آزادی کی جنگ میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جب ساری پارٹی کورو پوش ہونا پڑا تھا سوشل میڈیا ورکر تب بھی چٹان بن کر کھڑے رہے۔ آپ تمام کو میرا سلام۔

Comments are closed.