پی آئی اے کی نجکاری، 6 کمپنیوں /کنسورشیمز کو پری کوالیفائی کر لیا

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر نجکاری، سرمایہ کاری اور مواصلات عبدالعلیم خان نے نجکاری کا عملہ براہ راست پر میڈیا پر دکھانے کی ہدایت کی ہے کہ اور کہا ہے کہ خسارے میں چلنے والے تمام اداروں کی شفاف اور تیزنجکاری یقینی بنائیں گے۔وفاقی وزیرعبدالعلیم خان کی زیر صدارت پرائیوٹائزیشن کمیشن بورڈ کا اجلاس ہوا۔ جس میں پی آئی اے کی نجکاری کے سلسلے میں 6 کمپنیوں /کنسورشیمز کو پری کوالیفائی کر لیا گیا۔اجلا س کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق ائیر بلو، عارف حبیب کارپوریشن، بلیو ورلڈ سٹی، فلائی جناح، پاک ایتھنول کنسورشیم اور وائی بی ہولڈنگز کنسورشیم میں شامل ہیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پری کوالیفائیڈ کمپنیاں /کنسورشیمز پی آئی اے کی بولی میں حصہ لے سکیں گی۔وفاقی وزیر نجکاری نے کہا کہ خسارے میں چلنے والے تمام اداروں کی شفاف اور تیزنجکاری یقینی بنائیں گے،پرائیوٹائزیشن میں حصہ لینے والے اداروں کے ٹیکنیکل اور مالیاتی استحکام کو ضرورمدنظر رکھیں۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے خسارے والے اداروں کو پرائیوٹائز کر رہے ہیں‘کاروباری گروپس کی ساکھ کا خیال رکھتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کریں گے۔انہوں نے ہدایت کی کہ نجکاری کے عمل کو میڈیا پر لائیو دکھائیں تا کہ کسی کو کوئی اعتراض نہ رہے۔

Comments are closed.