کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

کراچی (آن لائن)کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلے کی شدت 3.2 اور اسکی گہرائی 22 کلومیٹر تھیں جبکہ مرکز کراچی سے 15 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔ادھر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلہ سے متعلق ابھی تصدیق نہیں کرسکتے، اسے چیک کیا جارہا ہے۔

Comments are closed.