او جی ڈی سی ایل کا تیل و گیس کی مقامی پیداوار بڑھانے کا اعلان
اسلام آباد(آن لائن)او جی ڈی سی ایل نے تیل وگیس کی مقامی پیداوار بڑھانے کا اعلان کر دیا گیا،ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق او جی ڈی سی ایل نے ضلع کوہاٹ میں واقع چندا کنواں نمبر 7سے پیداوار شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،نئے کنویں سے 305بیرل یومیہ تیل کی پیداوار حاصل ہو رہی ہے،نئے کنویں سے 2.5ملین کیوبک فٹ یومیہ گیس کی پیداوار حاصل کی جا رہی ہے،گیس کی پیداوارکو سوئی ناردرن نیٹ ورک میں شامل کر دیا گیا ہے،تیل وگیس کی اس پیداوار سے ملکی امپورٹ بل میں 22.57 ملین ڈالر سالانہ کی بچت ہو گی،او جی ڈی سی ایل نے ضلع حیدر آباد میں واقع کنر کنواں نمبر 8 کی کامیاب بحالی کا اعلان کر دیا،اعلامیہ کے مطابق مذکورہ کنویں سے 540بیرل یومیہ خام تیل کی پیداوارشروع کی گئی ہے، کنر کنواں نمبر 8 کی اضافی پیداوار سے 15.949 ملین امریکی ڈالر کی سالانہ بچت ہو گی۔
Comments are closed.