بانی پی ٹی آئی کو لائیو دکھانا کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں، جسٹس اطہر من اللہ
اسلام آباد(آن لائن)نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف کیس میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ نے اپنا اختلافی نوٹ جاری کر دیا ہے ۔کیس کی کاروائی براہ راست نشر کرنے کی درخواست کے معاملہ پر یہ جسٹس اطہر من اللہ نے اختلافی نوٹ جاری کیا جس میں جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ کیس کی کاروائی براہ راست نشر کرنے کی درخواست منظور کی جاتی ہے،بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے براہ راست نشر کرنا ضروری ہے۔جسٹس اطہر من اللہ نے اختلافی نوٹ میں کہا کہ نیب ترامیم کیس کی 31 اکتوبر 2023 اور رواں سال 14 مئی کی سماعت براہ راست نشر ہوئی،بانی پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں،بانی پی ٹی آئی کو لائیو دکھانا کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں۔
Comments are closed.