سپریم کورٹ آف پاکستان میں تعینات اعلیٰ افسران کو ترقی دے دی گئی ،نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد(آن لائن) سپریم کورٹ آف پاکستان میں تعینات اعلیٰ افسران کو ترقی دے دی گئی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی منظوری کے بعد گریڈ 20 کے افسر سید سبط حسن کو گریڈ 21 میں ترقی دے کر ڈپٹی رجسٹرار ریسرچ سے ایڈیشنل رجسٹرار ریسرچ تعینات کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 19 کے اسسٹنٹ رجسٹرار پرویز اقبال کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر ڈپٹی رجسٹرار کا منصب سونپ دیا گیا، گریڈ 19 کے اسسٹنٹ رجسٹرار ذوالفقار احمد کو بھی گریڈ 20 میں ترقی دے دی گئی۔
Comments are closed.