غزہ میں اقوام متحدہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے میں بھارتی میزائلوں کے استعمال کی تصدیق
غزہ( آن لائن)غزہ میں اقوام متحدہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے میں بھارتی میزائلوں کے استعمال کی تصدیق ہوگئی ، اسرائیلی حملوں کا سب سے بڑا حامی بھارت ہے جوکہ مودی کی مسلمان دشمنی کا ثبوت ہے ۔اقوام متحدہ کے نصریت میں پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوج نے بہیمانہ بمباری کی بمباری کے نتیجے میں 40 معصوم فلسطینی شہید جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے ان حملوں میں اسرائیل نے بھارتی ساختہ میزائل سے پناہ گزین کیمپ کو نشانہ بنایا جو کہ میزائل پر لگے "میڈ ان انڈیا” لیبل سے واضح ہے جنوری 2024 میں بھارتی دفاعی کمپنی میونیشنز انڈیا لمیٹڈ کی جانب سے اسرائیل کو گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد فراہم کیا گیا بھارتی کمپنی میونیشنز انڈیا لمیٹڈ کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی دوسری بر آمدگی بھی زیر غور ہے رواں سال بھی اڈانی گروپ کے ڈرون بھارت سے اسرائیل بھیجے گئے تھے جو غزہ میں نہتے مسلمانوں پر استعمال کیے گئے فلسطین میں بھارتی میزائلوں کا استعمال واضح کرتا ہے کہ انتہا پسندمودی بھارت سے باہر بھی مسلمانوں پر حملے کروا کراپنے یہودی آقاوٴں کی مکمل تائید کر رہا ہے بھارت اسرائیل کا یہ گٹھ جوڑ دنیا کو ایک خطرناک جنگ میں دھکیل رہا ہے ایسے میں غزہ سے شروع ہونے والی جنگ پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لیلے گی جو گریٹر اسرائیل کے ایجنڈے کے لیے ناگزیر ہے تاریخ سے ثابت ہے کہ اسرائیل کی ہر جنگ کا مقصد مسلمانوں کے مزید علاقے ہڑپنا تھا مودی کا اکھنڈ بھارت اور گریٹر اسرائیل ایک ہی صفحے کے دو رخ ہیں
Comments are closed.