ہتک عزت قانون کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیاگیا

لاہور(آن لائن) پنجاب اسمبلی کی جانب سے منظور کیا گیا ہتک عزت کا قانون لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا،ایڈووکیٹ ندیم سرور کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں وزیراعلیٰ پنجاب اور گورنر کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری فریق بنایا گیا ہے،لاہور ہائیکورٹ میں درخواست صحافی جعفر احمد یار اور راجہ ریاض نے دائر کی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہتک عزت قانون آئین اور قانون کے منافی ہے، ہتک عزت آرڈیننس اور ہتک عزت ایکٹ کی موجودگی میں نیا قانون نہیں بن سکتا۔ہتک عزت قانون میں صحافیوں سے مشاورت نہیں کی گئی۔ ہتک عزت کا قانون جلد بازی میں صحافیوں اور میڈیا کو کنٹرول کرنے کیلئے لایا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہتک عزت آرڈینیس اور ہتک عزت ایکٹ کی موجودگی میں نیا قانون نہیں بن سکتا ،عدالت ہتک عزت کے قانون کو کالعدم قرار دیکر اس پر عمل روکے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ہتک عزت کے قانون کو کالعدم قرار دیا جائے۔

Comments are closed.