ڈنمارک (آن لائن)ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈرکسن پر کوپن ہیگن میں ایک شخص نے حملہ کر دیا، یورپی یونین کے سربراہان نے فوری طور پر مذمت کی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈینش وزیراعظم کے دفتر نے ایک بیان میں بتایا کہ میٹے فریڈرکسن اس حملے میں محفوظ رہیں تاہم انہیں شدید صدمہ پہنچا ہے، لیکن مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔بیان میں بتایا گیا کہ کوپن ہیگن میں ایک شخص وزیراعظم میٹے فریڈرکسن کو زور سے دھکا دیا، بعدازاں اسے گرفتار کر لیا گیا۔یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے، جب رواں ہفتے یورپی یونین کے انتخابات سے قبل جرمنی میں انتخابی مہم کے دوران سیاست دانوں پر حملے کیے گئے ہیں۔15 مئی کو سلوواکیہ کے وزیر اعظم رابرٹ فیکو ایک سرکاری اجلاس میں شرکت کے بعد واپس جاتے ہوئے قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہو گئے تھے۔رابرٹ فیکو قاتلانہ حملے میں بچ گئے تھے، جنہیں گولیاں لگنے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ان کی دو سرجریاں کی گئیں۔
Comments are closed.