شرح سود میں 1.5 فیصد کمی کا اعلان:بنیادی شرح سود 22 سے کم ہوکر 20.5 فیصد پر آگئی ،سٹیٹ بینک
کراچی (آن لائن) اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ڈیڑھ فیصد کمی کا اعلان کردیا۔جس کے بعد بنیادی شرح سود 22 سے کم ہوکر 20.5 فیصد پر آگئی ہے۔ اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ مہنگائی کی شرح کم ہونیکی وجہ سے شرح سود کم کی جا رہی ہے ۔ مہنگائی کی شرح گیارہ اعشاریہ آ ٹھ فیصد رہ گئی ہے ۔ سٹیٹ بینک نے چار سال بعد شرح سود میں یہ کمی کی ہے ۔ پچیس جون دو ہزار بیس کو شرح سود ایک فیصد کم کی گئی تھی ۔واضح رہے کہ 29 اپریل کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے ایک بار پھر شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔مانیٹری پالیسی کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ اہم مثبت حقیقی شرح سود کے ساتھ موجودہ مانیٹری پالیسی کا تسلسل ضروری ہے تاکہ ستمبر 2025 تک مہنگائی کی شرح کو 5 سے 7 فیصد کے ہدف تک کم کیا جا ئے ۔ اپنے فیصلے کی وجوہات بتاتے ہوئے مانیٹری پالیسی کمیٹی نے نوٹ کیا کہ عالمی منڈی میں اجناس کی قیمتیں لچکدار عالمی شرح نمو کے ساتھ نیچے آ گئیں، جب کہ حالیہ جغرافیائی سیاسی واقعات نے بھی ان کے بارے میں بے یقینی کی صورتحال میں اضافہ کیا اور بجٹ سے متعلق آنے والے اقدامات کے بھی مہنگائی کی صورتحال پر اثر ات ہوسکتے ہیں
Comments are closed.