پلاسٹک بیگز ختم کیلئے پرعزم مگر مرحلہ وار اقدامات اٹھائیں گے‘وزیرقانون

اسلام آباد(آن لائن) ایوان بالا میں وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور نے بتایا ہے کہ حکومت ملک سے پلاسٹک بیگز اور پلاسٹک کی بوتلیں ختم کرنے کے حوالے سے پرعزم ہے تاہم اس حوالے سے مرحلہ وار اقدامات اٹھائے جائیں گے سوموار کو تحریک پر بات کرتے ہوئے سینیٹر محسن عزیز نے کہاکہ اس وقت پورے ملک میں پلاسٹک کے انبار پڑے ہوئے ہیں پلاسٹک بوتلوں کی بھرمار ہے انہوں نے کہاکہ ترقی یافتہ ممالک میں پلاسٹک بوتلوں کو ایک طریقے سے تلف کیا جاتا ہے انہوں نے کہاکہ دنیا میں اس وقت 13ملین کے قریب پلاسٹک کی بوتلوں کا استعمال ہوتا ہے اور پلاسٹک کی بوتلوں کے جزیرے بنے ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ اگر 2050تک پلاسٹک کی بوتلوں کا استعمال اسی طرح ہوتا رہا تو سمندروں میں مچھلیوں کی تعداد سے زیادہ پلاسٹک کی بوتلوں کی تعداد ہوجائے گی انہوں نے کہاکہ پاکستان میں پلاسٹک بوتلوں کا استعمال بہت زیادہ ہے اور زیادہ تر بوتلیں سمندروں میں چلی جاتی ہیں کیونکہ ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں 500ایم ایل کی 5سے 6کروڑ بوتلیں استعمال ہوتی ہیں اور 7سے 8لاکھ کلو گرام بوتلیں ضائع ہوتی ہیں اور پھینک دئیے جاتے ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ری سائیکلنگ بہت کم ہے اور ماحول کو بہت زیادہ خطرات لاحق ہیں

انہوں نے کہاکہ یواین ڈی پی کی رپورٹ کے مطابق پانی فراہم کرنے والی بڑی کمپنیاں پلاسٹک کی بوتلیں استعمال کر رہی ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ پلاسٹک کی بوتلوں پر پابندی عائد کی جائے تاکہ اس کا استعمال کم ہوسینیٹر شہادت اعوان نے کہاکہ یہ بہت اہم مسئلہ ہے پلاسٹک کی بوتل تلف نہیں ہوتا ہے اس سے سمندروں میں جنگلی حیات کو بہت زیادہ خطرات لاحق ہیں انہوں نے کہاکہ دنیا میں 128ممالک نے پلاسٹک پر پابندی لگائی ہے انہوں نے کہاکہ گذشتہ سال جون میں پلاسٹک کی پابندی کا قانون لایا گیا ہے اور جرمانے لگائے گئے ہیں انہوں نے کہاکہ اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے سینیٹر ڈاکٹر زرقہ سہروردی نے کہاکہ پلاسٹک کی بوتل کا پانی پینے سے جسم میں بے پناہ جراثیم چلے جاتے ہیں جس سے بیماریوں میں اضافہ ہوتا ہے انہوں نے کہاکہ یہ انسانی جسم کو ہر طرح سے کمزور اور بیمار کر رہے ہیں اس موقع پر چیرمین سینیٹ نے کہاکہ پلاسٹک کی بوتلوں سمیت شاپنگ بیگز پر پابندی کے حوالے سے قانون سازی ہوچکی ہے اس پر عمل درآمد کی ضرورت ہے اس موقع پر وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور نے کہاکہ پلاسٹک اور پلاسٹک کی بوتلوں سے ہونے والے نقصانات بہت زیادہ ہیں انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے بہت زیادہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں انہوں نے کہاکہ ہمیں پلاسٹک کی بوتلوں کو ختم کرنا ہوگا تاہم اس پر مرحلہ وار عمل درآمد ہوگا اور جولائی 2028تک پلاسٹک کی بوتلوں سمیت ہر قسم کی پلاسٹک پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔۔۔اعجاز خان

Comments are closed.