سب سے پہلے محسن نقوی کی سرجری ہونی چاہئے یہ بطور نگران الیکشن کرانے میں ناکام رہا، بانی پی ٹی آئی
راولپنڈی (آن لائن) تحریک انصاف کے سابق چیئرمین نے ملک گیر احتجاج کا عندیہ دیتے ہوئے پارٹی کارکنوں کو بڑے احتجاج کے لئے تیار رہنے کی ہدایت کردی۔ گزشتہ روز کمرہ عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ چیئرمین کرکٹ بورڈ نے کہا کہ ٹیم کی سرجری ہونی چاہئے اور بالکل سرجری ہونی چاہئے لیکن سب سے پہلے محسن نقوی کی سرجری ہونی چاہئے یہ بطور نگران الیکشن کرانے میں ناکام رہا ہمارے فوجی شہید ہو رہے جرائم بڑھ رہے ہیں اسکا امریکہ میں کیا کام ہے اسلام آباد میں ڈکیتیاں ہو رہی ان کو کوئی پرواہ نہیں انہوں نے کہا کہ محسن نقوی سب سے بڑا سفارشی ہے اس کی کیا خصوصیات ہیں اسکو نکالنا چاہئے انہوں نے کہا کہ ہم جیل سپرنٹنڈنٹ، آئی جی جیل خانہ جات اور جیل میں موجود کرنل کے خلاف کاروائی کریں گے مجھے فیملی ممبران، وکلا اور سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کے لئے صرف 30 منٹ کا وقت دیا جاتا ہے مجھے جیل میں ایک قیدی کھانا بنا کر دیتا ہے مجھے 6 لوگوں سے زائد لوگوں سے نہیں ملنے دیا جاتا جبکہ نواز شریف اور آصف زرداری کے لئے گھر سے کھانا تیار ہو کر آتا تھا ان دونوں سے کئی لوگ ملاقات کے لئے جیل آتے تھے آئی جی جیل خانہ جات اور جیل سپرنٹنڈنٹ ن لیگ کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں
انہوں نے کہا کہ سب مجھے خاموش کرنے میں لگے ہوئے ہیں کہ کسی طرح دھاندلی کوور ہو جائے چیف الیکشن کمشنر نے دھاندلی کرائی پھر ان کے پاس جانے کا کہا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ میڈیا کو بند کرنا ان کا مقصد ہے تاکہ جھوٹ کو چھپایا جائے اس وقت ملک کے اندر ذرائع آمدن کم ہو رہے ہیں اور قرضے بڑھتے جارہے ہیں یہ بات طے ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام کے بغیر سرمایہ کاری نہیں ائے گی اگر امدن نہیں ہو گی تو اخراجات کیسے ہوں گے جس چیز سے ملک میں استحکام ائے اسی کو روک کر بیٹھے ہیں ادھر ملک پھنس گیا ہے جو پارٹی میدان میں نہیں آئی ان کو جتوایا گیا الیکشن کا پوسٹ مارٹم ہونا چاہئے اگر 3 یا 4حلقے کھلے تو سارا الیکشن مشکوک ہو جائے گا یہ کبھی نہیں ہوا کہ کہ بلے کے بغیر پارٹی 100 کر گئی اور میچ جیت گئی پورے پنجاب میں ہمارے خلاف کاروائیاں کی جارہی ہیں پی ٹی آئی کے لوگ جہاں کنونشن کرتے ہیں ان کو اٹھا لیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ 18 سال سے شبلی فراز ایک گھر میں رہائش پذیر ہیں اس پر دھاوا بولا گیا انہوں نے اپنی جماعت کو پیغام دیا کہ ہے تیاری کریں ملک بھر میں احتجاج ہو گا۔
Comments are closed.