راکے سابق سربراہ اجیت دوول ایک بار پھر مودی کے قومی سلامتی کے مشیر مقرر

نئی دہلی (آن لائن) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایک بار پھر سابق را چیف اجیت دوول کو اپنا قومی سلامتی کا مشیر مقرر کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مودی حکومت کی تیسری مدت میں اجیت دوول بطور مشیر قومی سلامتی اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم مودی نے اجیت دوول کی بطور قومی سلامتی مشیر تقرری کی منظوری دی اور ان کی تقرری 10 جون سے کی گئی ہے جب کہ پی کے مشرا کو مودی کا پرنسپل سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے۔اجیت دوول کا عہدہ کیبنٹ وزیر کے برابر ہوگا

Comments are closed.