روینہ ٹنڈن نے جھوٹے الزامات لگانے والے صحافی کیخلاف قانونی جنگ چھیڑ دی

ممبئی (آن لائن) بالی وڈ کی معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن نے خود پر جھوٹے الزامات لگانے والے فری لانس صحافی کے خلاف قانونی جنگ چھیڑ دی۔پچھلے دنوں سوشل میڈیا پر ایک فری لانس صحافی کی جانب سے ویڈیو پوسٹ کی گئی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ روینہ ٹنڈن نے نشے کی حالت میں گاڑی چلاتے ہوئے شہری کو زخمی کیا۔ بعدازاں ممبئی پولیس نے معاملے کی تحقیقات کے بعد ان الزامات کو غلط قرار دیا تھا لیکن اس سے قبل سوشل میڈیا پر روینہ ٹنڈن کے خلاف ٹرینڈ چلانا شروع ہوگئے تھے جس سے ان کی ساکھ متاثر ہوئی۔ روینہ ٹنڈن نے جھوٹے الزامات کے جواب میں فری لانس صحافی کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کیا اور اس سلسلے میں 12 جون کو نوٹس بھیج دیا۔

Comments are closed.