بینک سے لیا گیا قرض واپس ادا نہ کرنے پر سنی دیول کے گھر کی نیلامی کا فیصلہ

ممبئی (آن لائن) بھارتی بینک نے قرض واپس ادا نہ کرنے پر بالی وڈ اداکار سنی دیول کا گھر نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انڈین میڈیا کے مطابق بھارت کے ریاستی بینک آف بروڈا نے واجبات کی عدم ادائیگی پر سنی دیول کا ممبئی کے علاقے جوہو میں واقع گھر نیلامی کیلئے پیش کردیا۔

بینک آف بروڈا نے ایک نوٹس میں کہا کہ سنی دیول کی جانب سے 56 کروڑ روپے کا قرض واپس نہ کرنے پر جوہو میں واقع اداکار کے بنگلے کی نیلامی اگلے ماہ کی جائے گی۔ جاری کردہ نوٹس کے مطابق بنگلے کی نیلامی 25 ستمبر کو ہوگی اور بولی آج تک تک جمع کرائی جاسکتی ہے۔نوٹس میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اگر سنی دیول اپنی جائیداد کو نیلام ہونے سے بچانا چاہتے ہیں تو وہ واجبات فوری طور پر ادا کر دیں

Comments are closed.