فضل الرحمان اور اسد قیصر کی ملاقات‘آئی ایم ایف بجٹ اور عوام دشمن قرار‘ مسترد

اسلام اآباد (آن لائن)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی ہے جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے وفاقی بجٹ کو مسترد کر دیا۔ملاقات میں تحریکِ انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات اخونزادہ حسین یوسفزئی بھی شریک تھے۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتِ حال پر گفتگو ہوئی اور دونوں رہنماؤں نے ملک بالخصوص کے پی میں امن و امان کی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کیا۔دونوں رہنماؤں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختون خوا میں امن و امان کی صورتِ حال ابتر ہو چکی، صوبے میں امن کے لیے سیاسی جماعتوں کو کردار ادا کرنا ہو گا، فوجی آپریشن کسی مسئلے کا حل نہیں۔

دونوں جماعتوں نے قومی اسمبلی میں مل کر بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا اور بجٹ کو آئی ایم ایف بجٹ اور عوام دشمن قرار دے کر مسترد کر دیا۔اسد قیصر اور مولانا فضل الرحمٰن نے افغانستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کے قیام کے لیے کردار ادا کرنے پر اتفاق اور افغانستان کے ساتھ کراسنگ پوائنٹس پر اقتصادی راہداری قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔ملاقات میں دونوں جماعتوں کے درمیان سیاسی کمیٹی قائم کرنے کا بھی فیصلہ ہوا۔کمیٹی دونوں جماعتوں کے درمیان تحفظات دور کرنے اور سیاسی حکمت عملی کے لیے نکات طے کرے گی۔افغانستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا گیا۔رہنماؤں کا کہنا تھا کہ افغانستان ہمارا پڑوسی برادر ملک ہے اس کے ساتھ اچھے اور مثالی تعلقات کے خواہاں ہیں‘افغانستان کے ساتھ کراسنگ پوائنٹس پر اکنامک کوریڈور قائم کرنے کا مطالبہ کیاگیا اور کہاگیا کہ تجارتی سرگرمیوں سے خطے میں معاشی استحکام آئے گا اور عوام کو روزگار میسر آئے گا‘ملاقات میں دونوں جماعتوں کے درمیان سیاسی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا‘کمیٹی دونوں جماعتوں کے مابین تحفظات کو دور کرنیاور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی کے لیے نکات کا تعین کرے گی۔ ملاقات میں تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اخونزادہ حسین یوسفزئی بھی شریک تھے۔۔

Comments are closed.