وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے آزاد کشمیر میں فرنٹیئر کانسٹیبلری تعینات کرنے کی منظوری دے دی
اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کی درخواست پر آزاد کشمیر میں فرنٹیئر کانسٹیبلری تعینات کرنے کی منظوری دے دی ۔وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی سے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے ملاقات کی اور آزاد کشمیر میں امن وامان اور سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال جبکہ سیاسی صورتحال اور آزاد کشمیر کے نئے مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی ۔وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق وزارت داخلہ آمدہوئی جہاں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کی درخواست پر آزاد کشمیر میں فرنٹیئر کانسٹیبلری تعینات کرنے کی منظوری دے دی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ آزاد کشمیر میں قیام امن کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔آزاد کشمیر میں سکیورٹی سے متعلق انتظامات کو بہتر بنایا جائے گا۔ آزاد کشمیر کے عوام سے کئے وعدے پورے کر رہے ہیں۔ محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پاکستان آزاد کشمیر حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے آزاد کشمیر کی خوشحالی اور ترقی کیلئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا،وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر نے مسائل کے حل کے لئے فوری اقدامات پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیاہ
Comments are closed.