پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے پارلیمان سے سپریم کورٹ تک احتجاجی مارچ
اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے پارلیمنٹیرینز نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے احتجاجی مارچ کیا،مارچ پارلیمنٹ ہاوٴس سے سپریم کورٹ تک کیاگیا،شرکا کی جانب سے بانی چیئرمین کی رہائی کیلئے نعرے بازی کی گئی۔سوموار کے روز پی ٹی آئی کے پارلیمنٹریز نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے پارلیمنٹ ہاوٴس سے سپریم کورٹ تک احتجاج مارچ کیا مارچ کے دوران شرکاء نے بانی پی ٹی آئی کو رہا کرنے کیلئے نعرے بازی کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہاکہ بجٹ کے اجلاس سے پی ٹی آئی کے پارلیمنیٹرینز احتجاج کرنے کیلئے نکل آئے ہیں اور احتجاج کر رہے ہیں انہوں نے کہاکہ جب عوام کو وقت پر انصاف نہیں ملتا ہے تو یہ بھی ناانصافی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ججز صاحبان 2009میں سڑکوں پر تھے تو ان کے ہاتھوں میں پلے کارڈ ز تھے جن پر لکھا تھا کہ اصلی منصف ہمیں انصاف دے اور نعرہ یہ تھا کہ بروقت انصاف دینا ہی انصاف ہے انہوں نے کہاکہ ایک سال سے بانی چیئرمین اور بشریٰ بی بی سمیت کئی خواتین ناکردہ گناہوں کی وجہ سے جیل میں ہیں اور تاریخ پر تاریخ پڑ رہی ہے انہوں نے کہاکہ سائفر کیس ختم ہونے کے باوجود بانی چیئرمین جیل میں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چار ماہ پہلے اڈیالہ کے باہر جج صاحب سے درخواست کی تھی کہ مہربانی کریں کہ ہمارا کیس جلد فیصلہ کریں انہوں نے کہاکہ ایوان میں اجنبی لوگ بیٹھے ہیں مگر پھر بھی ہم کہتے ہیں کہ پارلیمان کو مضبوط بنائیں اور چاہتے ہیں کہ بنیادی حقوق کیلئے قانو ن سازی ہو انہوں نے کہاکہ آج ہم ایک بار پھر سڑکوں پر ہیں اور یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ بانی چیئرمین کو جلد سے جلد رہا کریں وہ ملک کے ایسی پارٹی کا لیڈر ہے جو کہ ملک میں سب سے زیادہ مقبول ہے انہوں نے کہاکہ انتخابات میں چھ کروڑ ووٹرز نے ووٹ دیا جن میں تین کروڑ افراد نے بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دیا ۔ انہوں نے بانی چیرمین کو جلد سے جلد رہاکرنے کا مطالبہ کیا۔۔۔اعجاز خان
Comments are closed.