جو دکاندار ایف بی آر کی تاجر سکیم کا حصہ نہیں بنتے سخت کاروائی ہوگی‘ وزیرخزانہ
اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جو دکاندار ایف بی آر کی تاجر سکیم کا حصہ نہیں بنتے ان کے خلاف سخت کاروائی ہوگی‘ پنشن اصلاحات کے ذریعے بچت کی جائے گی۔ سٹیشنری آئٹم کیلئے سیلز ٹیکس استثنیٰ کو برقرار رکھا گیا ہے‘ جاری منصوبوں کی تکمیل کو ترجیح دی گئی ہے‘مسلح افواج کی کارکردگی پر فخر ہے حکومت مسلح افواج کو ضروری وسائل فراہم کرے گی۔
وہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ پر بحث سمیٹ رہے تھے۔ وزیرخزانہ نے قومی اسمبلی ملازمین کیلئے تین تنخواہوں کے برابر اعزازیے کا اعلان بھی کیا۔بجٹ پر بحث سمیٹتے ہوئے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ اراکین نے بجٹ تجاویز دیں ان کا شکر گزار ہوں زراعت تعلیم اور صحت کے شعبے حکومت کیلئے اہم ہیں خیراتی ہسپتال کو سیلز ٹیکس سے استثنیٰ زیر غور کررہے ہیں‘ ایف بی آر ریفارمز پر تیزی سے کام کررہے ہیں‘ ایف بی آر اصلاحات ڈیجٹلائزیشن کیلئے بجٹ رکھا گیا ہے جو دکاندار ایف بی آر کی تاجر سکیم کا حصہ نہیں بنتے ان کے خلاف سخت کاروائی ہوگی‘ پنشن اصلاحات کے ذریعے بچت کی جائے گی۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ایف بی آر اصلاحات پر کام تیز کیا جارہا ہے پی آئی اے کی نجکاری کا عمل شروع کرادیا ہےِ معز ز سینیٹرز نے بھی اہم تجاویز پیش کیں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی فنانس کا بھی شکر گزار ہوں وفاقی حکومت نے کئی تجاویز پر عمل کا فیصلہ کیا ہے سٹیشنری آئٹم کیلئے سیلز ٹیکس استثنیٰ کو برقرار رکھا گیا ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ جاری منصوبوں کی تکمیل کو ترجیح دی گئی ہے ۔پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دینا ہے ۔وزیر خزانہ نے قومی اسمبلی ملازمین کیلئے تین تنخواہوں کے برابر اعزازیے کا اعلان کردیا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں مسلح افواج کی کارکردگی پر فخر ہے حکومت مسلح افواج کو ضروری وسائل فراہم کرے گی حکومت سی پیک فیز ٹو کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے ‘حکومت چینی ماہرین کو سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے حکومت آئی ایم ایف کے اگلے پروگرام کیلئے پیش رفت کررہی ہے کوشش کررہے ہیں اگلا آئی ایم ایف پروگرام آخری ہو۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ جاری منصوبوں کی تکمیل کو ترجیح دی گئی ہے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دینا ہے۔
Comments are closed.