پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
اسلام آباد(آن لائن)پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا اور اپنے استعفے کا خط سوشل میڈیا پر جاری کر دیا ہے اپنے خط میں عمر ایوب نے وزیراعظم عمران خان و بانی پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انکے اعتماد پر شکر گزار ہیں ۔بطور سیکرٹری جنرل اور اپوزیشن لیڈر کام کرنا مشکل ہوگیا ہے اپنے کئی اوربندے کو یہ ذمہ داری دے دیں ،عمر ایوب نے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین سنٹرل فنانس بورڈ کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔پارٹی کا جنرل سیکرٹری اور اپوزیشن لیڈر کے عہدے پر کام کرنا محنت طلب ہے ۔کسی اور شخص کو سیکرٹری جنرل بنا دیا جائے جو پارٹی کو منظم کرے اور نئے سرے اس کس تنظیم سازی کرے ۔دو ہزار تیئنس سے پارٹی میں جنرل سیکرٹری کے عہدے پر کام کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے ۔میں سینیٹر شبلی فراز اور کور کمیٹی کے ممبران سنٹرل آفس اور تنظیم کے ہرممکن کا مشکور ہوں جنہوں نے میری بھر پور حمایت کی ۔
خط کے متن کے مطابق طور جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی بہت سخت وقت گزارا اور چیلنجز کا سامنا کیا۔پی ٹی آئی پر گزشتہ دو سال بہت بھاری گزرے ہیں۔بطور اپوزیشن لیڈر میری ذمہ داریوں میں اضافہ ہوا ۔پارلیمانی امور کی انجام دہی اور حلقہ کے مسائل میں مصروفیت کے باعث جنرل سیکرٹری کی نشست سے استعفی دیتا ہوں۔پارٹی کسی اور شخص کو جنرل سیکرٹری نامزد کرے۔نیا جنرل سیکرٹری پارٹی کو آئندہ انتخابات کے لیے تیار کرے۔بطور جنرل سیکرٹری سینیٹر شبلی فراز سمیت پارٹی کے تمام قائدین نے بہت ساتھ دیا۔بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کے مطابق آنے والے دنوں میں پی ٹی آئی کے تنظیمی ڈھانچے میں مزید تبدیلیاں کی جائیں گی۔میں پی ٹی آئی فیملی کے تمام ممبران، پارلیمنٹرینز اور تنظم آفس ہولڈرز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ جنہوں نے بانی پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی کے لیے انتھک محنت اور بہادری سے کام کیا۔بطور اپوزیشن لیڈر پارٹی کے سیکرٹری جنرل کے عہدے سے انصاف نہیں کر پا رہا۔ کسی اور شخص کو پارٹی کا سیکرٹری جنرل نامزد کیا جائے۔بطور سیکرٹری جنرل اقر چئیرمین سینٹرل فنانس بورڈ عہدے سے مستعفی ہوتا ہوں۔
Comments are closed.