اداکار نعمان اعجاز سے نفرت ہے وہ محبت کے قابل ہی نہیں، خلیل الرحمن قمر
لاہور(آن لائن)پاکستانی معروف اسکرین رائٹر و ڈائریکٹر خلیل الرحمٰن قمر نے کہا ہے کہ انہیں اداکار نعمان اعجاز سے نفرت ہے، وقت ثابت کر دے گا کہ اُنہیں اداکار سے کیوں نفرت ہے۔ایک نجی ٹی وی پروگرام میں وہ اظہار خیال کررہے تھے اس دوران انہوں نے منفرد اورتیکھے بیانات دیئے ہیں ،شوکے میزبان نے خلیل الرحمن قمر سے پوچھا کہ کیا انہیں کبھی کسی سے نفرت ہوئی ہے جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے نعمان اعجاز سے سخت نفرت ہے، میں نفرت کرنے والا بندہ نہیں ہوں مگر میں اپنے سینے پر ہاتھ رکھ کر کہتا ہوں کہ مجھے اس اداکار سے نفرت ہے کیونکہ نعمان اعجاز محبت کے قابل ہی نہیں،انہوں نے مزید کہا کہ میں صرف اور صرف نعمان اعجاز سے نفرت کرتا ہوں، آج تک زیادہ سے زیادہ مجھے دوسرے لوگوں پر صرف غصہ ہی آیا ہوگا لیکن مجھے کسی دوسرے فرد سے کبھی نفرت نہیں ہوئی ہے۔
میزبان نے پھر سوال کیا کہ اتنی نفرت کے باوجود آپ نے نعمان اعجاز کو اپنے ڈرامے میں اتنا اہم کردار کیسے دے دیا؟جس کے جواب میں خلیل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ جس کردار کے لیے میں نے اداکار نعمان اعجاز کو منتخب کیا تھا وہ کردار بھی ایک ’گھٹیا‘ شخص کا تھا اور نعمان اعجاز کو یہ کردار میں نے اس لیے دیا تھا تاکہ اُسے اس کردار کے لیے زیادہ محنت نہ کرنی پڑے گی، اُس کردار کے لیے نعمان اعجاز نے قدرتی اداکاری کی بس کیوں کہ وہ حقیقت میں بھی ایسا ہی انسان ہے۔ ان مزید کہنا تھا کہ مجھے ذاتی طور پر نعمان اعجاز کی اداکاری بہت پسند ہے مگر میں اس کی ذاتی شخصیت اور ’گھٹیا پن‘ کی وجہ سے اس سے نفرت کرتا ہوں۔
Comments are closed.