آئی ایم ایف نے بیوروکریسی کے اثاثہ جات ظاہر کرنے کی شرط عائد کر دی
لاہور (آن لائن) آئی ایم ایف نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر بیوروکریسی کے اثاثہ جات ظاہر کرنے کی شرط عائد کر دی ہے جبکہ پنجاب حکومت کی بیوروکریسی نے اپنے اثاثے ظاہر کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب کی بیوروکریسی نے محکمہ خزانہ پنجاب اور ایس اینڈ جی اے ڈی کے ذریعے پنجاب حکومت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے۔ صوبائی بیوروکریسی کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے گریڈ 17 سے گریڈ 22 تک کی وفاقی بیوروکریسی کے اثاثہ جات ظاہر کرنے کا کہا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی یہ شرط سرکاری افسران کے ذاتی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے اور اس شرط سے سرکاری افسران کا ذاتی ڈیٹا اوپن ہو کر رہ جائے گا
Comments are closed.