روسی صدر اور وزیراعظم پاکستان کی ملاقات‘تجارتی روابط ،توانائی اور زراعت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

آستانہ (آن لائن)پاکستان اور روس نے دوطرفہ تعلقات سمیت تجارتی روابط ،توانائی اور زراعت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے،روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہتے ہیں،پاکستان اور روس کے بہترین تعلقات ہیں،تجارتی روابط میں بہتری آئی ہے،توانائی، زراعت اور غذائی تحفظ کے شعبوں میں پاکستان سے تعاون بڑھائیں گے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کسی اور ملک یا جیو پولیٹیکل صورتحال سے متاثر نہیں ، روس کے ساتھ طویل المدتی تعلقات کے خواہاں ہیں۔روس کے صدر نے کہا کہ پاکستان کو پائپ لائن گیس سپلائی ممکن ہے ،گیس ضروری انفرااسٹرکچر پہلے سے موجود ہے،پاکستان کو توانائی اور گیس بحران سے نمٹنے کیلئے ہرممکن تعاون کیلئے تیار ہیں تاہم اس حوالے سے پاکستانی قیادت کے فیصلے کا انتظار ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت مختلف چیلنجوں کا سامنا ہے، روس اس حوالے سے دیرینہ دوست پاکستان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے آستانہ میں روس کے صدر ولادی پیوٹن سے ملاقات کی ہے۔دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات سمیت دیگر اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

وزیر اعظم نے انتخابات میں کامیابی پر روسی صدر کو مبارکباد دی اور کہا کہ سمر قند میں ہونے والی ملاقات کے بعد آج دوبارہ آ پ سے ملاقات پر بے حد خوش ہوں ،یہ ملاقات دونوں ممالک اور عوام کیلئے دوطرفہ تعلقات مزید بڑھانے میں معاون ثابت ہوگی ۔روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا کہ پاکستان اور روس کے بہترین تعلقات ہیں،تجارتی روابط میں بہتری آئی ہے،توانائی، زراعت اور غذائی تحفظ کے شعبوں میں پاکستان سے تعاون بڑھائیں گے۔روسی صدر کا کہنا تھا کہ آپ سے دوبارہ مل کر بہت خوشی ہو رہی ہے‘دو سال پہلے ہم شنگھائی تعاون تنظیم کے ہی اجلاس کے موقع پر سمر قند میں ملے تھے؛ ہم نے دو طرفہ امور کو آگے بڑھانے پر بات چیت کی تھی۔ولادیمیرپوٹن نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان بہترین تعلقات ہیں‘دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط کی بدولت دو طرفہ تعلقات میں مزید بہتری آئی ہے۔روسی صدر نے کہا کہ توانائی اور زراعت کے شعبوں میں ہم اپنے تعاون کو بڑھا سکتے ہیں۔غذائی تحفظ کے شعبے میں بھی پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھائیں گے۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور روس عرصہ دراز سے دوست ملک ہیں ،دونوں ممالک کے تعلقات مثبت سمت میں گامزن ہیں ،پاکستان رو س کے ساتھ طویل المدتی تعلقات کا خواہاں ہے، دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنا ہے دونوں ممالک کے تعلقات کسی اور ملک یا جیو پولیٹیکل صورتحال سے متاثر نہیں ، توانائی کے شعبے میں آپ کے تعاون کے شکر گزار ہیں ، پاکستان روس کو چمڑے اور کپڑے کی مصنوعایت برآمد کر تا ہے ، ملکی ترقی کے لئے ہم آپ کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کے خواہاں ہیں ،اس موقع پر روس کے صدر نے کہا کہ دو سال پہلے ہم شنگھائی تعاون تنظیم کے ہی اجلاس کے موقع پر سمر قند میں ملے تھے؛ ہم نے دو طرفہ امور کو آگے بڑھانے پر بات چیت کی تھی ،خطے میں پاکستان ایک اہم ملک ہے ،دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہتے ہیں،پاکستان اور روس کے درمیان بہترین تعلقات ہیں ،دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط کی بدولت دو طرفہ تعلقات میں مزید بہتری آئی ہے ،توانائی اور زراعت کے شعبوں میں ہم اپنے تعاون کو بڑھا سکتے ہیں ،غذائی تحفظ کے شعبے میں بھی پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھائیں گے ۔

Comments are closed.