چیئرمین پی اے سی کیلئے چار نام دینے کی حکومتی تجویز مسترد

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کیلئے چار نام دینے کی حکومت کی تجویز مسترد کردی ہے اور پی ٹی آئی رہنما ملک عامر ڈوگر نے واضح کیا ہے کہ ہم شیخ وقاص اکرم کا نام دے چکے ہیں، اس پر ہی غور کیاجائے۔پی ٹی آئی چیف وہپ عامر ڈوگر نے طارق فضل چودھری سے ملاقات کی جس میں چیئرمین پی اے سی کے معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی۔

طارق فضل چودھری کی جانب سے چئیرمین پی اے سی کے لئے اپوزیشن سے 4 نام مانگے گئے تھے، اپوزیشن کی جانب سے چئیرمین پی اے سی کے لئے شیخ وقاص اکرم کا نام برقراررکھا گیا۔عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ میں آج اسی خط کا جواب دینے آیا تھا، حکومت نے چار نام مانگے ہیں، اپوزیشن چئیرمین پی اے سی کے لئے شیخ وقاص اکرم کا نام پہلے ہی دے چکی ہے، ہم نے درخواست کی ہے کہ شیخ وقاص اکرم کے نام پرہی غور کیاجائے ۔ عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ وہ نام اپوزیشن نے سوچ سمجھ کے دیا ہے، یہ کمیٹی اپوزیشن کے پاس ہی رہنی ہے، حکومت اپنی من مانیاں کر رہی ہے، حکومت آئین اور قانون کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ ہم نے تو گزشتہ حکومت میں اپوزیشن لیڈر کے لئے جو نام آیا اسی پر الیکشن کروا دئے، ہماری طرف سے نام شیخ وقاص اکرم کا ہی ہے۔

Comments are closed.