6جولائی کا جلسہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے اور مہنگائی کے خلاف ہو گا‘اسدقیصر

اسلام آباد(آن لائن) رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصرنے کہا ہے کہ 6 جولائی کو اسلام آباد میں بہت بڑا جلسہ کرنے جا رہے ہیں‘جلسہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے اور مہنگائی کے خلاف ہو گا۔اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ یہ جلسہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے اور حکومت کی اقتصادی دہشت گردی کے خلاف ہوگا۔کارکنان کے نام پیغام میں سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اسلام آباد میں جلسہ ہوگا،6 جولائی کو اسلام آباد میں بہت بڑا جلسہ کرنے جا رہے ہیں‘

جلسہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے اور مہنگائی کے خلاف ہو گا‘ہم عدالت کی اجازت کے بعد جلسہ کر رہے۔ اسد قیصرنے کہا کہ بجٹ کے بعد مہنگائی کا طوفان آگیا ہے، تمام اتحاد کے لوگ جلسے میں شریک ہونگے‘عوام سے اپیل ہے جلسے میں بڑی تعداد میں شرکت کریں۔قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے جلسے سے متعلق پیغام میں کہا کہ 6 جولائی کو اسلام آباد کا تاریخی جلسہ منعقد ہونے جا رہا ہے‘یہ جلسہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے اور حکومت کی اقتصادی دہشت گردی کے خلاف ہوگا‘ان کا کہنا تھا کہ جلسہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہوگا‘عوام اپنے مستقبل کے تحفظ کیلئے ہر صورت اس میں شرکت کریں۔

Comments are closed.