وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پروٹیکٹیڈ صارفین کو نان پروٹیکٹیڈ کیٹگری میں شامل کرنے پراظہار تشویش‘تمام ڈسکوز سے ڈیٹا طلب

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پروٹیکٹیڈ صارفین کو نان پروٹیکٹیڈ کیٹگری میں شامل کرنے پر شدید تشویش کا اظہارکرتے ہوئے تمام ڈسکوز سے ڈیٹا طلب کر لیا ہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پروٹیکٹیڈ صارفین کو ریلیف دینے کیلئے تمام ڈسکوز کا ڈیٹا طلب کرلیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے 3 روز میں ایف آئی اے ڈائریکٹرز کو تمام شواہد جمع کرنے کا ٹاسک دے دیا اور پاکستان بھر میں کے ڈائریکٹرز ایف آئی اے کو پروریٹا سسٹم کا ریکارڈ جمع کرنے کا حکم دیا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ ایف آئی اے کے تمام ڈائریکٹرز ڈسکوز کے ڈیٹا کو چیک کرکے رپورٹ پیش کریں۔تمام شواہد کی جامع رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی جائے گی۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے نارتھ کو پشاور، لاہور، گوجرانوالہ اور فیصل آبادکو خود جاکر صورتحال کا جائزہ لینے اور ڈیٹا جمع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ پروٹیکٹیڈ صارفین سے زیادتی کا ازالہ کرنا ضروری ہے۔ ایک ایک شواہد کا جائزہ لے کر ذمہ داران کا تعین کیا جائے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت وزارت داخلہ میں اجلاس ہوا جس میں اوور بلنگ کے ایشو کا جائزہ لیا گیا۔ ایف آئی اے حکام نے اوور بلنگ پر بریفنگ دی۔وفاقی سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے ہیڈکوارٹر، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی نارتھ اور متعلقہ حکام اجلاس میں شریک ہوئے۔ایف آئی اے کے تمام ڈائریکٹرزبھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

Comments are closed.