عبدالستار ایدھی پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی انسان دوست شخصیت تھے،صدر زرداری

اسلام آباد(آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری نے عبدالستار ایدھی کی برسی پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبدالستار ایدھی کی پاکستان اور انسانیت کیلئے بے مثال خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ عبدالستار ایدھی پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی انسان دوست شخصیت تھے، عبدالستار ایدھی نے سماجی خدمات کے شعبے میں گراں قدر خدمات سرانجام دیں ،ایدھی نے نسل، مذہب، سماجی حیثیت سمیت تمام تفرقات سے بالاتر ہو کر انسانیت کی خدمت کی ۔صدر نے کہا کہ عبدالستار ایدھی نے بے لوث لگن سے ملک بھر میں ہسپتالوں، یتیم خانے، پناہ گاہوں اور بحالی کے مراکز کی بنیاد رکھی۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ عبدالستار ایدھی کی مغفرت فرمائے ، ان کے درجات بلند فرمائے۔

Comments are closed.