پاکستان کا محفوظ ترین شہر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد بھی محفوظ نہ رہا

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان کا محفوظ ترین شہر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد بھی محفوظ نہ رہا ،شہری اور کاروباری حضرات لاکھوں سے محروم ہونے لگے ، ڈاکوؤں کے بلا خوف وارداتیں ، پولیس مکمل طور پر بے بس ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے محفوظ ترین شہری وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈکیتی کی واردارتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا شہر کا معروف کاروباری زون بلیو ایریا میں ملک کے بڑے بزنس مین کو لوٹنے والے پولیس کی وردی میں آئے اور لوٹ کر چلے گئے جس کا تاحل کوئی سراغ نہیں لگایا جاسکا 19جون کو بلیوایریا میں پولیس وردی میں ملبوس گاڑی میں سوار ملزمان نے واردات کی ملک کے بڑے بزنس مین سلیم سیف اللہ کے بھائی اقبال سیف اللہ سے نامعلوم ملزمان 80لاکھ رروپے چھین کر فرار ہوگئے مذکورہ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی لیکن بے سود رہی ۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو کاروباری شخصیت کی گاڑی کے آگے گاڑی لگاتے دیکھ جاسکتا ہے پولیس وردی میں ملبوس ملزمان کاروباری شخصیت کی گاڑی کو روکنے کااشارہ کرتے ہیں گاڑی روکتے ہی پولیس وردی میں ملبوس ملزم گاڑی کے پاس کر چیکنگ کے بہانے گاڑی کے لاک کھولنے کا کہتا ہیگاڑی کے لاک کھلتے ہی ملزم پیسوں کا بیگ چھین کر با آسانی فرار ہوگیا۔پولیس کی جانب سے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کرلیاگیا ہے تاہم تاحال ملزمان کا سراغ نہ مل سکا ۔ یاد رہے اس سے قبل چینی اور سعودی باشندوں کے ساتھ بھی ڈکیتی کی وارداتیں ہوچکی ہیں پے درپے وارداتوں سے ملک کا محفوظ ترین شہر وفاقی دارالحکومت شہریوں ،غیر ملکی باشندوں ،اور کاروباری حضرات خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگے ۔

Comments are closed.