اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں مسلسل اضافے کا انکشاف
اسلام آباد( آن لائن)اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں مسلسل اضافے کا انکشاف ہوا ہے ،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام اباد میں ڈینگی کے 3 کیسز سامنے آگئے ہیں، ڈی ایچ او کی رپورٹ کے مطابق اسلام اباد میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 33 ہو گئی،رواں سیزن ڈینگی سے متاثرہونے والے مریضوں میں 76 فیصد مرد،24 فیصد خواتین ہیں
اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں گزشتہ جوبیس گھنٹوں کے دوران 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،گزشتہ جوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے 1 شخص متاثر ہوا ہے ،دیہی علاقوں میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 21 ہو گئی،اسلام آباد کے شہری علاقوں میں ڈینگی سے اب تک 12 افراد متاثر ہوئے ،پمز ہسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ ایک شخص زیر علاج ہے، اسلام آباد کے پرائیوٹ ہسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ 18 مریض زیر علاج ہیں
Comments are closed.