ایک اور بھارتی شہری بڑے جرم میں گرفتار

نیو یارک(آن لائن)ایک اور بھارتی شہری بڑے جرم میں گرفتار، حال ہی میں امریکہ میں دو بھارتی شہری کرپشن کے جرم میں گرفتار ہوئے ، کیا مودی سرکار عالمی سطح پر جاری بھارتی شہریوں کی غنڈہ گردی کا حساب لے گی ؟؟عالمی سطح پر بے شمار بھارتی شہریوں کی مجرمانہ کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ، حال ہی میں امریکہ میں دو بھارتی شہری کرپشن کے جرم میں گرفتار ہوئے ، امریکہ میں ہی بھارتی شہری بھوشن اتھلے کو سکھوں کو ہراساں کرنے پر قید کی سزا سنائی گئی، 8 جولائی 2024 کو سنگاپور میں مقیم بھارتی شہری راج کمار بالا کو 17 سالہ لڑکی کیساتھ زیادتی کرنے پر 13 سال قید کی سزا سنائی گئی، راج کمار بالا کو 9 کوڑے مارے جانے کی بھی سزا سنائی گئی ہے، راج کمار بالا سنگاپور میں بار کا مالک تھا جہاں 17 سالہ لڑکی نوکری کی تلاش میں آئی تھی، راج کمار بالا نے لڑکی کی مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے جسمانی تشدد اور زیادتی کا نشانہ بنایا، راج کمار بالا پر مزید 22 مقدمات بھی زیر سماعت ہیں جو کہ 5 دیگر ملازمین کی جانب سے درج کروائے گئے، راج کمار بالا پر 16 برس سے کم عمر لڑکی کے ساتھ زیادتی کا بھی مقدمہ زیر سماعت ہے، کیا مودی سرکار عالمی سطح پر جاری بھارتی شہریوں کی غنڈہ گردی کا حساب لے گی یا روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوئی اقدامات نہیں کرے گی؟

Comments are closed.