ملک بچانا ہے تو شفاف الیکشن کی طرف جانا ہوگا،عمران خان
راولپنڈی (آن لائن)بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے ملک کو بچانا ہے تو شفاف الیکشن کی طرف جانا ہوگا،کون سی جمہوریت میں ملٹری کورٹس میں سویلین کے ٹرائل ہوتے ہیں،مجھے اس طرح ٹریٹ کیا جارہا ہے جیسے میں نے پاکستان میں سب سے بڑی غداری کی ہو۔بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمیں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو بچانا ہے تو شفاف الیکشن کے علاوٴہ کوئی راستہ نہیں،2021 میں ملک کا قرضہ 2.8 ٹریلین تھا،چار سال میں ملک کے قرضے 8 سے 9 ٹریلین تک پہنچ گئے۔جس غریب کا 2 ہزار بل آتا تھا اب اسکا 10 ہزار بل آتا ہے،ساری الیٹ کے پیسے باہر پڑے ہیں،موجودہ حکومت نے پاکستان کی امید ختم کردی ہے،کسی کو اس حکومت پر بھروسہ نہیں رہا،الیکشن میں تاریخی دھاندلی ہوئی ہے
چیف جسٹس پاکستان ہمیں انصاف کیلئے الیکشن کمیشن بھیج رہا ہے،ب کو معلوم ہے الیکشن کمیشن نے فراڈ الیکشن کرائے،مشکل فیصلے وہ کرتا ہے جس کے پیچھے عوام کھڑی ہے،قاضی فائز عیسیٰ ہمیں کہہ رہا ہے انٹرا پارٹی الیکشن کیوں نہیں کرائے،کیا چیف جسٹس کو نہیں معلوم ہماری ساری پارٹی انڈر گراوٴنڈ تھی۔شفاف الیکشن کیلئے اسٹیبلشمنٹ کو پیچھے ہٹنا پڑے گا،انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے ملک کو بچانا ہے تو شفاف الیکشن کی طرف جانا ہوگا،سپریم کورٹ آف پاکستان میں ہماری انسانی حقوق اور 8 فروری کی پٹینشز کیوں نہیں سنی جارہی،کون سی جمہوریت میں ملٹری کورٹس میں سویلین کے ٹرائل ہوتے ہیں،مجھے اس طرح ٹریٹ کیا جارہا ہے جیسے میں نے پاکستان میں سب سے بڑی غداری کی ہو،جمہوریت اخلاقی رویوں پر چلتی ہے،کانگریس کہہ رہی ہے پاکستان میں فراڈ الیکشن ہوئے ہیں،میڈیا کو دبانے کیلئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے،ہمارے دور میں سب سے زیادہ دہشت گردی ہوئی ہے،آپ شفاف انتخابات کیلئے اسٹیبلشمنٹ سے مخاطب ہیں اس کا مطلب آپ اسٹیبلشمنٹ کی طرف ہی دیکھ رہے ہیں کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں اسٹیبلیشمنٹ کی حکومت ہے ایس آئی ایف سی ملک چلا رہی ہے۔
Comments are closed.