مظفرآباد، مسافر جیپ دریائے نیلم میں جاگری ،13 افراد جاں بحق
مظفر آباد(آن لائن) آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں مسافر جیپ دریائے نیلم میں جاگری جس کے نتیجے میں 13افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متعددافرادزخمی ہوگئے،مسافر جیپ وادی نیلم میں لوات بالا سے مظفرآباد جا رہی تھی کہ شاہراہ نیلم پر دریائے نیلم میں جاگری،بارش کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے،جاں بحق افراد میں مرد، عورت اور بچے بھی شامل ہیں۔تفصیل کے مطابق مظفرآباد میں ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں نیلم ویلی سے مظفرآباد جانے والی جیپ نیلم ویلی روڈ پر گہری کھائی میں جاگری۔ریسکیواہلکاروں کاکہنا ہے کہ حادثہ بارش کے دوران پھسلن کے باعث پیش آیااور حادثے میں 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ 13 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ مزید افراد کے انخلاء کیلئے ریسکیو عمل جاری ہے
۔جیپ میں زیادہ افراد سوار تھے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے جبکہ 3 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔بارش کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت لوگوں کو نکال رہے ہیں انچارج ایس ڈی ایم اے نیلم محمد اختر ایوب کا کہنا ہے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر روانہ کر دی گئی ہیں تاہم امدادی ٹیموں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ریسکیو آپریشن میں پاک فوج،پولیس ودیگرریسکیوٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ گاڑی میں23 افراد سوار تھے، جن میں سے7 تاحال لاپتہ ہیں، لاپتہ افرادمیں 3 سیاح بھی شامل ہیں۔خواجہ صدیق کا کہنا تھا کہ اب تک 6 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں اور 7زخمی زیرعلاج ہیں اور سات افراد کو زخمی حالت میں ریسکیو کرلیا گیا ہے۔حادثے میں جاں بحق تین سیاحوں کی لاشیں ملتان روانہ کردی گئی ہیں۔
Comments are closed.