جسٹس طارق محمود جہانگیری کو مشکوک کال اور میسجز موصول
اسلام آباد ( آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو مشکوک کال اور میسجز موصول ہوگئے۔عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس طارق محمود جہانگیری کے ہائیکورٹ آفس کو دو روز قبل مشکوک کال اور میسجز موصول ہوئے، مشکوک کال کرنے والے نے خود کو ڈی جی ایف آئی اے کے طور پر متعارف کرایا، تاہم تحقیقات کے بعد پتا چلا ڈی جی ایف آئی اے نے کوئی کال نہیں کی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ مشکوک کال کرنے والا جسٹس طارق جہانگیری سے براہ راست فون پر بات کرنا چاہ رہا تھا، جس کے بعد مشکوک نمبر سے جسٹس طارق جہانگیری کے موبائل نمبر پر مشکوک مسیجز بھی بھیجے گئے، مشکوک کال کے بعد جسٹس طارق جہانگیری نے رجسٹرار کو طلب کر کے موبائل نمبر کے حوالے سے ایف آئی اے کو فوری رپورٹ کرنے کی ہدایت کی، جس کے بعد معاملہ ایف آئی اے کو رپورٹ کر دیا گیا۔
Comments are closed.