مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ،ارکان کا بجلی بلوں میں مزید ریلیف کا مطالبہ
اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی نے ریاستی ملکیتی کاروباری اداروں سے متعلق بل کی منظوری دیدی،پارلیمانی پارٹی نے ارکان نے بجلی کے بلز میں عوام کو مزید ریلیف دینے کا بھی مطالبہ کیاجس پر وزیراعظم نے یقین دلایا کہ مجھے پتہ ہے کہ عوام چیخ رہے ہیں پوری کوشش ہے کہ ان کو ریلیف دیں۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا،وزیراعظم کی پارلیمانی پارٹی ارکان کو بجلی صارفین کے لیے ریلیف پر بریفنگ دی گئی ۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت چھوٹے صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے 50 ارب روپے سبسڈی دے گی
، پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ریاستی ملکیتی کاروباری اداروں سے متعلق بل پر غور کیا گیا اور بل کی قومی اسمبلی سے منظوری سے متعلق حکمران جماعت کی حکمت عملی تیار کی گئی۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی نے بل کی منظوری دے دی۔پارلیمانی پارٹی کے اراکین نے بجلی کے بلز میں عوام کو مزید ریلیف دینے کا بھی مطالبہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ابھی دو سو یونٹس والوں کو ریلیف دیا ہے عوام کے دکھ کا احساس ہے۔مجھے پتہ ہے کہ عوام چیخ رہے ہیں پوری کوشش ہے کہ ان کو ریلیف دیں۔
Comments are closed.