صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیرِ اعلٰی بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کی ایوانِ صدر میں ملاقات
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیرِ اعلٰی بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی ہے ۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے صدر مملکت کو صوبے کی مجموعی صورتحال بارے آگاہ کیا ۔وزیر اعلیٰ نے صدر مملکت کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال بارے بتایا ۔وزیرِ اعلٰی بلوچستان نے صدر مملکت کو عوامی فلاح کیلئے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی ۔صدر مملکت نے بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے منصوبوں کی جلد تکمیل پر زور دیا۔صدر مملکت نے کہاکہ صوبے کی آبی ضروریات پوری کرنے ، زراعت کے فروغ اور غذائی تحفظ کیلئے وفاقی حکومت کے تعاون سے کچّھی کینال کی جلد تکمیل ضروری ہے ، صوبائی حکومت بلوچستان کی ترقی اور عوامی خوشحالی کیلئے موثر اقدامات اْٹھائے ، صدر مملکت نے صوبے میں جاری منصوبوں اور امن و امان کیلئے صوبائی حکومت کے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا۔
Comments are closed.