گھٹن زدہ ماحول میں زندگی کا کوئی بھی شعبہ ترقی نہیں کر سکتا: مائرہ خان

لاہور (آن لائن) نامور اداکارہ مائرہ خان نے کہا ہے کہ گھٹن زدہ ماحول میں فلم انڈسٹری سمیت زندگی کا کوئی بھی شعبہ ترقی نہیں کر سکتا ،یہاں لوگ دوسروں کا احتساب تو چاہتے ہیں لیکن اپنے احتساب کے لئے کوئی بھی تیار نہیں۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ ہم لوگ دوسروں کو نیچا دکھا کر فخر محسوس کرتے ہیں لیکن اس سے حاصل ہونے والی کامیابی اور خوشی عارضی ہوتی ہے ۔ آج کے دور میں ہر کو ئی اپنی حدود و قیود سے آگاہ ہے۔ ہمیں بلا وجہ تنقید اور رکاوٹ ڈالنے کی بجائے مثبت رد عمل دینا چاہیے ۔مائرہ خان نے کہا کہ اس کے باوجود کہ ابھی تک فلم انڈسٹری کو حکومتی سطح پر وہ معاونت فراہم نہیں کی گئی جس کی ضرورت ہے لیکن اس کے باوجو د ہماری انڈسٹری میں تحرک ہے ۔

Comments are closed.