بھارتی فوج میں خودکشیوں کا بڑھتا ہوا رجحان

نئی دہلی (آن لائن)بھارتی فوج میں خودکشیوں کا بڑھتا ہوا رجحان ، مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ظلم ڈھانے والی بھارتی فوج خود اپنی جانیں لینے پر مجبور، بین الاقوامی میڈیا کے مطابق مودی سرکار کی ناقص پالیسیوں کے باعث بھارتی فوجی اپنی جانیں لینے پر مجبور ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی خودکشی کی شرع سب سے زیادہ ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 2007 سے اب تک مقبوضہ وادی میں 586 سے زیادہ بھارتی فوجی خودکشی کر چکے ہیں، زہنی تناو? اور موسم کی سختی نہ برداشت کرنے کے باعث بھارتی فوجی یہ انتہاء بزدلانہ قدم اٹھاتے ہیں، بھارتی میڈیا کی مطابق گزشتہ دس برسوں کے دوران سینکڑوں بھارتی فوجیوں نے چھٹی نہ ملنے اور تھکا دینے والی جنگ سے ذہنی دباوٴ کا شکار ہو کر خودکشی کی

، بھارتی فوج میں ذہنی مریضوں کی تعداد کم و بیش 40 فیصد تک پہنچ چکی ہے، 15 فیصد کے قریب فوجی ایسے ہیں جو شراب نوشی کے ذریعے خود کو نارمل رکھنے کی کوشش کرتے ہیں، بین الاقوامی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق 2010ء سے 2019 تک بھارت کے 1113فوجیوں نے خودکشیاں کیں جن میں بری فوج کے 895، فضائیہ کے 185اور بحریہ کے 32اہلکار شامل تھے، خودکشی کے مسائل کے ساتھ ساتھ بھارتی فوج کا کشمیری خواتین پر تشدد اور ریپ کی شرح میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے، مودی سرکار بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیری خواتین کے ریپ کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرتی ہے، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کے ہاتھوں 1989 سے 2020 تک 11ہزار 224 کشمیری خواتین جنسی زیادتی کا شکار ہو چکی ہیں، 2005 کی ایک رپورٹ کے مطابق کشمیری خواتین کے خلاف جنسی زیادتی کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ بتائی گئی،بھارتی فوج بھی اب مودی سرکار کی انتہا پسند پالیسیوں کا شکار ہورہی ہے جس سے مودی کی نام نہاد سیکولر شخصیت عالمی سطح پر بری طرح بے نقاب ہو چکی ہے۔

Comments are closed.