بنوں کینٹ میں دہشت گردوں کی حملے کی بزدلانہ کوشش ناکام
بنوں(آن لائن)سکیورٹی اداروں نے دہشت گردوں کی بنوں کینٹ میں حملے کی بزدلانہ کوشش ناکام بنا دی ،تفصیل کے مطابق صبح چار چالیس پر دہشت گردوں نے گاڑی بردار آئی ای ڈی دھماکے سے بنوں کینٹ کی باہر والی دیوار اور سپلائی ڈپو کے درمیان روڈ پر دھماکہ کر کے کینٹ میں داخلے کی کوشش کی،سکیورٹی فورسز نے بر وقت کاروائی کر کے دہشت گردوں کی کوشش ناکام بنا دی، موٴثر کاروائی سے دہشت گردوں کو ایک کونے میں محصور کر دیا گیا ہے،سیکورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے۔دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی بنوں کینٹ میں دہشت گردوں کے حملے کی کوشش ناکام بنانے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ،سردار ایاز صادق نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے بڑے نقصان سے ملک کو بچایا ہے،سیکورٹی فورسز نے ملک کے دفاع اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے لازوال قربانیاں پیش کی ہیں ،دہشت گرد ملک و قوم کے دشمن ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ، دہشت گرد عناصر کی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو متزلال نہیں کرسکتیں۔
Comments are closed.