اسرائیلی کابینہ نے یو این ایجنسی انروا کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کا بل منظور کرلیا

تل ابیب ( آن لائن )اسرائیلی کابینہ نے یو این ایجنسی انروا کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کا بل منظور کرلیا ۔اسرائیلی کابینہ نے اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم یونائیٹڈ نیشنز ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (انروا) کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کے لیے بل منظور کرلیا۔بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی کابینہ نے انروا سے متعلق3بل کثرت رائے سے منظور کیے۔پہلے بل میں انرواکواسرائیل میں کسی بھی قسم مشن اورسرگرمی سیروکاگیاہے۔دوسریبل میں انروااہلکاروں کاخصوصی استثنیٰ ختم کرنیکامطالبہ کیاگیا اور تیسریبل میں انرواکودہشت گردتنظیم قراردیکرتعلقات ختم کرنیکامطالبہ ہے۔تینوں بل پارلیمنٹ سیمنظوری کیبعدخارجہ امورودفاعی کمیٹی کوبھیج دییگئے۔تینوں بلزپرعملدرا?مدکے لیے حکومت کی جانب سیدوبارہ جائزہ لیاجائیگا۔حماس اور فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے انروا کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کے اسرائیلی پارلیمنٹ کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپیل کی گئی ہے کہ عالمی برادری انروا کو بند کرنے کی سازش کے خلاف مزاحمت کرے۔

Comments are closed.